ویڈیو سکینڈل سے اوپن اور سیکرٹ بیلٹ کا فرق واضح ہوگیا، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ویڈیو سکینڈل سے اوپن اور سیکرٹ بیلٹ کا فرق واضح ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتیں ضمیروں کی خریدو فروخت کے لئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کرتی ہیں۔ ووٹ کو دھاندلی ختم کر کے عزت دی جاتی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ووٹ کو نہیں نوٹ کو عزت دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔