پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جدید ٹیکنالوجی کی جانب انقلابی قدم، پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کردیا ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزبی بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کے شرکا کو 5 جی ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی، جب کہ ریموٹ سرجری، کلاڈ گیمنگ اور فائیو جی ٹیکنالوجی ایپلیکشن کا جائزہ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا پی ٹی سی ایل کا تجربہ خوش آئندہ ہے۔