• news

مودی حکومت کا اپنی ہی ایئرفورس کو 45 ہزار 969  کروڑ کا ٹیکہ

نئی دہلی(این این آئی)مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45 ہزار 969 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی ہندوستان ایرونا ٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا، ہندوستانی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ تیجا جہاز ہندوستانی مگ 21 جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ 1970 کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری غیر معیاری پیداوار، مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے دنیا میں بدنام ہے، چین کا متبادل متعارف کروانے والا بھارت 26 سال میں اپنے تیارکردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔

ای پیپر-دی نیشن