• news

سینٹ الیکشن سے متعلق ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات ، کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2018کے سینٹ الیکشن سے متعلق ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس(آج)ہفتہ کوطلب کرلیا گیا ہے ۔اجلاس میں  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اورمعاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر شریک ہوں گے ۔جبکہ کمیٹی کی سفارشات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن