• news

میٹرک و انٹر امتحانات مئی ‘ جون میں کرانے کی تجویز زیرغور

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب بورڈ کمیٹیآف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق نہم اور دہم جماعت کے امتحانات مئی میں منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، دہم جماعت کے امتحانات 5 مئی سے شروع جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 30 مئی تک ختم ہو جائیں گے،  12 جون سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع کرائے جانے پر غورکیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن