• news

ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے کرایہ میں اضافہ کردیا 

ملتان(سپیشل رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن نے محمود کوٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے کرایہ میں اضافہ کردیا ہے اضافی کرایہ16فروری سے لاگو ہوگا جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمود کوٹ سے تاروجبہ اسٹیشن تک3ہزار665روپے فی ٹن سے کرایہ بڑھا کر3ہزار720روپے,چک پیرانہ کا کرایہ1ہزار305روپیسے بڑھا کر1ہزار320روپیفی ٹن,سہالہ کے لئے کرایہ2220روپیفی ٹن سے بڑھا کر2ہزار275روپیکردیاگیاہے واضح رہے کہ ریلوے ملتان ڈویڑن پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کرنے والی مال بردار ویگینوں کی تعداد3سے بڑھاکر7کرچکاہے جو41سال کے تعطل کے بعد ممکن ہواہے اب دوسری مرتبہ ترسیل کے کرایوں میں اضافہ کردیاگیا ہے آئل سپیشل ٹرینوں کے چلنے سے ریلوے کو ماہانہ لاکھوں روپے ریونیو حاصل ہوگا اس سلسلہ میں ڈی ایس ریلوے نوید مبشرنویدچوہدری کاکہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی فریٹ آمدن میں اضافہ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں  اس ضمن میں ملتان ڈویژن سب ڈویژنوں سے آگے جارہا ہے ایک عرصہ بعد شوگرملزکو بذریعہ مال گاڑی گنے کی ترسیل بھی شروع کی گئی ہے جو وفاقی وزیر ریلوے کاوش سے ممکن ہواہے۔

ای پیپر-دی نیشن