• news

آخری سانسیں لیتے دہشت گردوں کی باقیات ختم کرکے دم لیں گے: شبلی فراز

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دفاع وطن اور ملک میں قیام امن کے عظیم مقاصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر قوم کے قابل فخر سپوت ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر بے حد افسوس ہے‘ شہداء کے اہلخانہ کے صبرواستقلال و جرات کو سلام‘ آخری سانسیں لیتے دہشتگردوں کی باقیات کو ختم کرکے دم لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن