آسٹریلین اوپن میں تماشائیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا
میلبورن(آئی ا ین پی) آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم میں تماشائیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ روز تک آسٹریلین اوپن میں تماشائیوں کا داخلہ بند رہے گا۔خیال رہے کہ وکٹوریہ گورنمنٹ نے کووڈ 19 کیسز کے بعد پانچ روز کے لاک ڈان کا اعلان کیا ہے۔ٹینس آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے مقابلے پلان کے مطابق جاری رہیں گے لیکن کووڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ٹینس آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کل سے میچز کے دوران تماشائی نہیں ہوں گے، ٹکٹ مکمل طور پر ری فنڈ کئے جائیں گے جس کے طریقہ کار کا اعلان جلد ہو گا۔