• news

پی ایس ایل 6 کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاکستان سپر لیگ 2021ء کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ۔ امپائرز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل سے علیم ڈار ، مائیکل گف اور رچرڈ النگورتھ پی سی بی کے ایلیٹ پینل کے سات ممبران کیساتھ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 7 مقامی امپائر احسن رضا ، آصف یعقوب ، فیصل خان آفریدی ، عمران جاوید ، راشد ریاض ، شوزب رضا اور ضمیر حیدر ہیں۔ میچ ریفری کے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے سابق ممبر روشن مہانامہ ،  علی نقوی ، افتخار احمد ، محمد انیس اور محمد جاوید ملک  بطور میچ ریفری کام کرینگے۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور 2019ء کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلے میں علیم ڈار اور احسن رضا امپائر ہونگے۔ جبکہ تھرڈ امپائر راشد ریاض اور فورتھ امپائر آصف یعقوب ہوں گے، روشن مہانامہ میچ ریفری ہوں گے۔ ایونٹ کے کوالیفائر، 2 ایلیمنٹرزاور فائنل کیلئے امپائرز اورمیچ ریفریز کی تقرری ان میچز سے کچھ روز قبل کی جائیگی۔ ڈے میچز دوپہر 2 بجے اور نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن