پی ایس ایل:سی کییٹگری ممالک کے کرکٹرز کو پاکستان آنیکی اجازت
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر کیٹیگری سی سے تعلق رکھنے والے ممالک کے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی۔ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے29 کرکٹرز ودیگر کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ میچزکوریج کیلئے غیرملکی کمنٹیٹرز اور پروڈکشن ٹیم کوپاکستان آنیکی اجازت دیدی۔ پاکستان آنیوالی کمنٹیٹر زاور دیگر ٹیم میں10ارکان شامل ہیں۔ٹیم میں2 جنوبی افریقی، ایک آسٹریلیا، ایک زمبابوے، اور 6 برطانوی شہری شامل ہیں۔ نجی ایئرلائنز کے ذریعے کمنٹیٹر اور پروڈکشن ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ کرکٹرز ‘آفیشلز‘پروڈکشن ٹیم کاپاکستان پہنچنے پرکروناٹیسٹ لازمی ہوگا اور قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔