• news

اپوزیشن کو شکست نظر آ گئی، کرپٹ نظام تبدیل کرنے پر سمجھوتہ ممکن نہیں: شاہ محمود 

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا وزیراعظم ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کی سیاست کی اپوزیشن کو سینٹ کے الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے اس خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن   چلانا۔ اپوزیشن کو پرانا پاکستانی چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں سینٹ میں الیکشن کامیابی کے بعد پی ٹی آئی ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن