• news

مریم نواز کی ریلی میں شرکت: مسلم لیگ (ن) 20 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 20 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا۔ مریم نواز کی ڈسکہ میں ریلی میں شرکت پر ارکان کو نوٹس جاری کئے گئے۔ الیکشن کمشن کے مطابق مریم اورنگزیب‘ رانا ثناء اﷲ ‘ احسن اقبال‘ جاوید لطیف‘ خرم دستگیر‘ علی زید‘ بلال اکبر‘ خواجہ وسیم‘ حنا پرویز بٹ کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ارکان اسمبلی انتخابات والے حلقے میں مہم نہیں چلا سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن