• news

پرسوں سے پٹرول 16‘ ڈیزل 14.75 روپے لٹر تک مہنگا کرنے کی سمری تیار

اسلام آباد (قاضی بلال/ وقائع نگار خصوصی) حکومت نے ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بار عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ پرسوں16 فروری سے پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ ڈیزل 14روپے 75پیسے، پٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کی تجویز ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 16روپے 37پیسے مہنگی ہو چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن