• news

مواخذے پرووٹنگ‘ امریکی سینٹ نے ٹرمپ کو بری کر دیا

واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) امریکی سینٹ نے ٹرمپ کو بری کر دیا۔ ووٹنگ کرائی گئی سابق صدر کو مجرم قرار نہیں دیا جاسکا۔ ٹرمپ سزا سے بچ گئے۔ستاون نے مجرم قرار دینے کے حق اور 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا مواخذے کے لیے 70ووٹوںکی ضرورت تھی۔7ری پبلکنز نے ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس طرح ٹرمپ کو مجرم قرار نہیں دیاجاسکا۔ ردعمل میں سابق صدر نے کہا مواخذہ انتقامی کارروائی تھی جس کی مذمت کرتا ہوں۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ پر6جنوری کو اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ پرحملہ کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن