اپوزیشن کی ریکوزیشن‘ قومی اسمبلی کا اجلاس 19 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس 19 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا اور اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے پر مشاورت کی۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی کا اجلاس 19 فروری جمعہ کو طلب کرنے پر اتفاق کیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے ایجنڈے کے علاوہ حکومت قانون سازی کا معاملہ بھی ایوان میں لائے گی۔ لانگ مارچ کا راستہ رونگ اور پارلیمنٹ کا رائٹ ہے۔