ضمنی انتخابات نہیں ، جنگ پنجاب پہلی بار اپنے حق کیلئے کھڑا ہوگیا: مریم نواز
ڈسکہ+ سیالکوٹ+ لاہور (حاجی غلام ناصر مغل سے+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ رانا جعفر حسین+ نیوز رپورٹر) صدر مریم نواز نے کہا کہ 19فروری کو ڈسکہ میں شیرآرہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی امیدواراین اے 75 نوشین افتخار ایک وفادار باپ کی بیٹی ہے سیاست میں اتار چڑھائو آنے کے باوجود مرحوم سیدافتخارالحسن شاہ نے میاں محمدنوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، یہ ایک الیکشن نہیں یہ ایک جنگ ہے جو نوازشریف نے چوروں کیخلاف شروع کررکھی ہے نوازشریف نے 70سال کی عمر میں بیماری کی حالت میں جیل کاٹنے کے باوجود آپ کے حق کیلئے آواز اٹھائی اپنا سر نہیں جھکایا پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ شرم کرو خواجہ آصف کو نوازشریف کا ساتھ نہ چھوڑنے کی سزا ملی ہے پنجاب پہلی بار اپنے حق کیلئے کھڑا ہوگیا ہے ۔ جب نوازشریف وزیراعظم تھا بازاروں میں جاکر لوگوں سے پوچھتا تھا کہ آٹا سستا ہے سبزی سستی ہے دالیں سستی ہیں مہنگی چیزوں تو نہیں مل رہی عمران خان کو سلیکٹ کرکے لایاگیا کہ عوام کی خدمت کریگا مگر وہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے اپنے سلیکٹیڈ کی خدمت کررہا ہے۔ ایک طرف نوازشریف ہے اور دوسری طرف آٹا چور ہے۔ اگر عمران خان کا بندہ ووٹ مانگنے آئے تو اس سے پوچھنا عوام کی روٹی چوری کرکے چینی چوری کرکے بجلی چوری کرکے گیس چوری کرکے کس منہ سے آج ووٹ مانگنے آئے ہو۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے میلاد چوک ڈسکہ حلقہ این اے 75میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میںجلسہ سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہوگیا ہے عمران خان نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے مہنگائی نے عوام کاجینا محال کردیا ہے عوام مہنگائی کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں عمران 70کروڑ روپے میں ایک ایک سینٹ کی سیٹ کا سودا ہورہا ہے جو ویڈیو لیرز کی گئی اس میں تحریک انصاف کے لوگ پیسے لے رہے ہیں نوازشریف سے چاہیے جتنا مرضی این او آر مانگو تمہیں این او آر نہیں ملے گا مسلم لیگ (ن) کو سینٹ کی ایک سیٹ بھی نہ ملے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کبھی بات نہیں کریگا اب حکومت سے بات لانگ مارچ میںفیض آباد جاکر ہوگی، 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے نکلے گے یہ آخری چانس ہے ۔تحریک انصاف سے رشوت وصول کر رہے ہیں۔70کروڑروپے میں ایک سینٹ کی نشست کا سودا کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن شو ہینڈ میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی کیونکہ حکومت کے اس موقع پ ر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال ، امیدوار این اے75سیدہ نوشین افتخار، کیپٹن (ر) محمد صفدر ، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ، اے پی پی کے مرکزی رہنمامیاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔ خواجہ آصف کو کہا گیا کہ نواز شریف کو چھوڑ دو خواجہ آصف نے کہا کہ وہ مر جائے گا مگر نواز شریف کو نہیں چھوڑے گا۔ خواجہ آصف کو نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے کی سزا مل رہی ہے۔ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ خواجہ آصف نے جو ایوان میں کہا تھا وہ آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔مسلم لیگ ن نے ملک سے 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی مہنگی ایل این جی میں درآمد کرکے کچن چلانے والوں کی جیبیں بھری گئیں۔ پنجاب کے عوام کہہ رہے ہیں ’’ٹٹیاں سڑکاں تے اوکھے پینڈے‘‘ نواز شریف اور شہبازشریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہو گیا۔ موٹروے پر خاتون کی اپنے بچوں کے سامنے بے حرمتی کی گئی تو حکومت نے خاتون سے ہمدردی کی بجائے کہا رات دس بجے گھر سے کیوں نکلی؟ کہتے ہیں شوآف ہینڈ میں اپوزیشن ساتھ نہیں دے رہی‘ ویڈیو بنانے والے‘ ریلیز کرنے اور پیسے دینے والے اور لینے بھی یہ خود ہیں اب تمہارے ایم پی ایز تھک رہے ہیں تو شو آف ہینڈ یاد آ گیا شو آف ہینڈ میں اپوزیشن تمہارا ساتھ نہیں دے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر سامنے آگئی ہے، انصاف کے دوہرے نظام کیخلاف ہم آواز اٹھا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم بالکل خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے کیونکہ پی ڈی ایم بھی یہ ہی چاہتی ہے مگر قانون سازی بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہوسکتی۔ ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں، مناسب ٹائمنگ پر ویڈیو ریلیز کی گئی، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، ایک نالائق کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی، نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں، خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا، وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں۔ انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، گلی گلی ، محلے محلے، آٹا اور بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں،عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا۔ جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں (ن) لیگ کو شکست دینا ناممکن ہے، پارٹی کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی لیکن (ن) لیگ نہیں ٹوٹی۔ ارکان بھاگنے سے مہرے کو تکلیف ہوئی ہے لیکن پی ڈی ایم اس کو کوئی ریلیف نہیں لینے دے گی۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے نااہلوں کو اقتدار سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔