ریور راوی پراجیکٹ ملک کیلئے گیم چینجر پراجیکٹ ہوگا:وائس چیئرمین ایل ڈی اے
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ ادارے میں سزا اور جزا کانظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ اگلے ہفتے تک زیر التوادرخواستیں بروقت نپٹانے میں ناکام رہنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بار بار ناکام رہنے والوں کو فارغ کر دیاجائے گا جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کواضافی تنخواہ بطور انعام دی جائے گی۔ کرپشن کا راستہ روکنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے قوانین کو آسان بنادیا گیا ہے تاکہ کوئی افسر یا اہلکار اختیارات شہریوں کوتنگ کرنے کیلئے استعمال نہ کرے۔