ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات کا عمل شروع کیاجائے:جاوید اقبال قاضی
لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزایسوی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے فی الفور اصلاحات کا عمل شروع کیا جائے ، ریاست ٹیکس اکٹھا کرے گی تو عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں میسر آ سکیں گی ،ایف بی ار کی مشینری بنکوں سے رقوم نکلوانے والے ٹیکس دہندگان میں خوف وہراس پھیلانے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس میں لانے کیلئے اقدامات کریں،حکومت اکنامک زونز کو بحال کرکے معیشت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید اقبال قاضی ،صدرر میاں عبدالغفار ،جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین ،ایگزیکٹو ممبر اجمل خان اوردیگر عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کیا۔