18 محکموں کے3 لاکھ 26 ہزار745 ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) حکومت نے 18 محکموں کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں 3 لاکھ 26 ہزار745 ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ایکسٹرا الاؤنسز لینے والے محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔اس فیصلے کے بعد ایوان صدر، وزیر اعظم سیکریٹریٹ ،سینٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ ایف بی آر ،شعبہ صحت،نیب،اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی پولیس کے ملازمین بھی تنخواہوں میں اضافہ سے محروم رہیں گے۔