ووٹ بیچنے والوں پر لعنت ، سکینڈل سے تعلق نہ ویڈیو سپیکر ہاؤس میں بنائی گئی،اسد قیصر
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاست عبادت سمجھ کر کررہے ہیں، سینٹ انتخابات کے دوران ووٹ بیچنے والوں کے خلاف بالکل سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ایسے اقدامات پر لعنت بھیجتا ہوں،انہوں نے 2018 کے سینٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل میں ملوث ہونے کا سابق ارکان صوبائی اسمبلی کا الزام مسترد کردیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہا وہ حلف اْٹھاکر کہتے ہیں کہ ویڈیو سکینڈل سے تعلق نہیں اور نہ ہی ویڈیو سپیکر ہاؤس میں بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جس گھر کی ویڈیو ہے اس کی رپورٹ تمام اداروں کے پاس ہے۔