• news

موسم بدل گیا‘ فضل الرحمن کو حلوہ کی پیشکش واپس لیتا ہوں: شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بات کرنے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لینی چاہیے۔ پاک افواج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔ وہ لوگ انتشار پھیلارہے ہیں جو پاکستان بنانے کیخلاف تھے۔ قانون کے دائرے میں لانگ مارچ آئے تو کوئی مسئلہ نہیں، دھرنا بہت مشکل کام ہے۔ ہمارا126دن دھرنے کا تجربہ ہے۔ الیکشن اوپن ہو یا سیکرٹ، بکنے والے بک جاتے ہیں۔ اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں ماڈرن پولیس نظرآئے گی۔ پاکستانی سفارتخانوں میں3 سال سے زائد ملازمت کرنے والوں کو واپس بلا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی بات واپس لیتا ہوں، موسم بدل گیا ہے۔3 مارچ کو سینٹ الیکشن ہو رہے ہیں۔ قائداعظم کی یاد بھارت کے مسلمانوں کوستاتی ہے۔ شیخ رشید  نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول میری بات سمجھتے ہیں اگر پی ڈی ایم نے قانون کے دائرے میں آنا ہے تو 10 بار آئے۔ برطانیہ اور امریکا میں بھی پاکستان جیسا میڈیا آزاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی واحد شہر ہوگا جہاں3 یونیورسٹیاں ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن