• news

پاکستاب سپر لیگ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع، ٹیموں کی سکیورٹی ریہرسل

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کیلئے مناظر کی ریکارڈنگ ترکی میں کی جا رہی ہے۔ 20 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب میں ریکارڈنگ نشر ہوگی۔ بڑے پیمانے پر طے شدہ آتش بازی کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ سکس کا آغاز 20 فروری کو کراچی میں ہو گا۔لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک، ٹام ایبل اور سمیت پٹیل کراچی پہنچ گئے۔لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی گزشتہ صبح کراچی پہنچے  ہیں۔لاہور قلندر کے سکواڈ کے کروناٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد قلندرز کے کھلاڑی منگل سے نیشنل سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گے۔اس سے قبل پشاور زلمی کے روی بوپارہ، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور کراچی کنگز کے جو کلارک کراچی پہنچے تھے۔ ملکی کھلاڑی بھی دیگر شہروں سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان سپرلیگ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج پیر سے ہوگا، کرونا پروٹوکولز کے تحت تمام ٹکٹس صرف آن لائن ہی فروخت ہوں گے۔ پی ایس ایل 6 میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا مگر پی سی بی نے کراچی میں کوئی تشہیری مہم نہیں چلائی جبکہ نیشنل سٹیڈیم میں بھی گذشتہ سال کے بورڈز نصب ہیں۔افتتاحی میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا، حیران کن طور پر نیشنل سٹیڈیم کی مرکزی عمارت اور مختلف مقامات پر ہنوز پی ایس ایل 2020 کے دیو قامت سائن بورڈز آویزاں ہیں، چھٹے ایڈیشن کا ایک بھی سائن بورڈ نصب نہیں کیا جا سکا۔آج پیر سے شروع ہونے والے پریکٹس سیشنز اور میچز کیلئے مجموعی طور پر 18 پچزکی تیاری کا سلسلہ جاری رہا،سپن، فاسٹ، بیٹنگ اور باونسی پچز تیار کر لی گئیں، ایک پچ پر سنگ مرمر بھی نصب کیا گیا ہے۔تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کی صفائی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے، احاطے میں فوڈ سٹالز لگانے کا بھی آغاز ہوگیا، گزشتہ روز اتوار کو نیشنل سٹیڈیم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا، دیواروں پرخاردار آہنی تاریں لگائی جا رہی ہیں، مینوئل سکور بورڈ کے نئے باکسز تیار کرلئے گئے۔ٹیموں کو ہوٹل سے سٹیڈیم لانے اور واپس لے جانے کی ریہرسل بھی ہوئی، میچز میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے میڈیا نمائندوں کے کروناباٹیسٹ لیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن