ماڈل بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی سٹاف کا داخلہ ممنوع قرار
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کے حکم کے بعد مارکیٹ کمیٹی سٹاف کے افراد کا داخلہ ممنوع کر دیا۔عوامی شکایت کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی کے افراد کو داخلے سے منع کیا تمام ماڈل بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی سٹاف کے داخلے کی پابندی کی فلیکسز بھی آویزں کر دی گئی ہے۔ ماڈل بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری ریٹ سے بھی کم پر اشیا کی فروحت جاری ہے جس وجہ سے ماڈل بازاروں میں اشیا معیاری اور سستی ہونے کی وجہ سے خریداروں کا رش ہے۔شہر بھر کے ماڈل بازاروں میں آلو نیا کچا چھلکا 27 ، آلو سفید 17 ، پیاز درجہ اول 27 ، ٹماٹر 27 ، لہسن دیسی 249، لہسن چائینہ 184 ، ادرک تھائی لینڈ 229، کھیرا فارمی 41، پالک فارمی 16 ، بند گوبھی 18 ، پھول گوبھی 18 ، شملہ مرچ 75 ، سبز مرچ اول 181 میں فروحت ہو رہے شہر بھر کے ماڈل بازاروں پھلوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہے سیب کالا کولو 113، سیب سفید 68، کیلا اول 65، امرود 75 ، مسمی 73 ، کینو 57 فی درجن ، میں فروحت ہو رہے ہے تمام بازاروں میں کرونا ایس او پی پر سختی سے عمل درامد کروایا جا رہا ہے