وسیم خان کا قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کادورہ ‘سہولیات کا جائزہ لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے آڈیٹوریم میں کوچز اور کھلاڑیوں کو لیکچربھی دیا۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں فرسٹ کلاس سہولیات ہیں۔نوجوان کرکٹرز کو ایسی سہولیات ملنی چاہئیں۔ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کرکٹ کے لئے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ خوشی ہو رہی ہے جو سپورٹ کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔ پی سی بی کا اپنا بھی ہائی پرفارمنس سنٹر ہے لیکن ہمارا آپس میں مقابلہ نہیں۔ ہم قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر سے سیکھیں گے کہ وہ کیسے اپنے پروگرام چلا رہے ہیں۔ ہم قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی پریکٹسز ضرور شیئر کریں گے۔کروناکی وجہ سے پی ایس ایل کی تیاریوں میں مسائل رہے ہیں۔خوش آئند بات یہ ہے کہ این سی او سی نے 20 فیصد کراؤڈ کی اجازت دی۔ اس مرتبہ بھی پی ایس ایل سے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو ملک کی نمائندگی کریں گے۔نوجوان کرکٹرز کو غیر ملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے کوئی ایشو نہیں۔ فوکس پاکستان کرکٹ کے بڑے ایشوز پر ہے۔ ترانہ پسند ہے جتنا سنیں گے اتنااچھا لگنے لگے گا۔ میچز شروع ہونے دیں بحث سے فوکس کرکٹ پر چلا جائیگا۔