• news

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ایشیاکپ کا انعقاد خطرے میں

لاہور (نمائندہ سپورٹس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں لگ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز جون میں شیڈول ہیں اور بھارت کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کی صورت میں ایشیا کپ ممکن نہیں ہوگا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم بھارت بھجوانے سے پہلے پی سی بی سکیورٹی پلان مانگے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ویزے ایشو نہیں، ایشو قومی کھلاڑیوں کے حفاظتی انتظامات ہیں،پاکستان، بھارت تعلقات سے سکیورٹی معاملہ نہایت حساس ہے، اس لیے پی سی بی آئی سی سی سے قومی ٹیم کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن