کمالیہ : آل پنجاب تکبیر الیون ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ‘چیچہ وطنی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
کمالیہ(نمائندہ خصوصی) آل پنجاب تکبیر الیون ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل پیور وائٹ چیچہ وطنی اور الشفقت ندیم میموریل کمالیہ کے مابین کھیلا گیا۔ پیور وائٹ چیچہ وطنی نے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔مہمان خصوصی چوہدری محمد حنیف گجر ، رانا شاہد امین ، رائے عامر اور رانا مظفر علی فاروقی نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتی ہیں۔