جاپان میں 7.3 شدت کا زلزلہ 150 افراد زخمی
جاپان (نوائے وقت رپورٹ) جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے سے مشرقی ساحلی علاقہ لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 150 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ2011ء میں اسی علاقے میں آنے والے انتہائی شدید 9 ریکٹر سکیل زلزلے کے نتیجے میں جنم لینے والا آفٹر شاک تھا۔ جس میں 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔