سعودی عرب ، کرو ناکی پابندیوں میں مزید20 روزکی توسیع
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سعودی عرب نے کوویڈ 19- کی وجہ سے جو پابندیاں عائد کی تھیں ان میں مزید بیس(20) روز کے لئے توسیع کر دی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں اجتماعات‘ سیروتفریح کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ ان پابندیوں کے مطابق بیس افراد سے زیادہ اجتماع پر پابندی ہو گی۔ سینما گھر بند رہیں گے۔ ریسٹورنٹس‘ شاپنگ مالز میں لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔