• news

اداکار عدنان صدیقی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ  ہیک کرنے کی کوشش 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گزشتہ برس معروف شخصیات کے سوشل میڈیا میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور حال ہی میں پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی کا بھی انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اپنے نام سے بنائے گئے ایک اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فالوورز کو اکاؤنٹ ہیک ہونے کی کوشش سے آگاہ کیا۔ اداکار نے اپنی پوسٹ  میں لکھا کہ کوئی شخص میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے اور میرے دوستوں  کو ریکوئسٹس بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن