کشمیری اطہر وانی کے گھر تعزیت کیلئے جانے کے اعلان پر محبوبہ مفتی پھرگھرپر نظر بند
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموںو کشمیر کی سابق وزیراعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو ایک مرتبہ پھر گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہیں پھر گھرپر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کو کم وپیش ایک سال کی حراست کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے پارم پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے کشمیری اطہر وانی کے گھر تعزیت کے لیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’یہ وہ نارمل حالات ہیں جو بھارتی حکومت یورپی یونین کو دکھانا چاہتی ہے۔ یورپی یونین کا ایک وفد جلد مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے آئے گا۔