جیالے ملکی معیشت پربھاشن سے پہلے سندھ کے حالات دیکھیں، شہباز گل
اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے ملکی معیشت پربھاشن سے پہلے سندھ کے حالات دیکھیں،معیشت درست سمت میں گامزن ہے جس کی وجہ سے سندھ کے ڈاکو سسک رہے ہیں،مرتضی وہاب وفاق پر ہرزہ سرائی کے بجائے سندھ کا احوال سنائیں۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے بیان پر اپنے رد عمل میں شہباز گل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے ملکی معیشت پربھاشن سے پہلے سندھ کے حالات دیکھیں،عوام دراصل چوروں کی لوٹ مار کی قیمت چکا رہی ہے،پی ڈی ایم کا مشترکہ لائحہ عمل معیشت کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے،معیشت درست سمت گامزن ہے جس کی وجہ سے سندھ کے ڈاکو سسک رہے ہیں،مرتضی وہاب وفاق پر ہرزہ سرائی کے بجائے سندھ کا احوال سنائیں،کرپٹ اتحادی ٹولے کی بے ایمانیوں سے عوام بخوبی واقف ہیں،زرداری پی ڈی ایم کو آگے لگاکر ذاتی مفادات کی نگرانی میں مصروف ہیں۔