چوہنگ‘ انار کلی‘ کیولری گراؤنڈ‘ مسلم ٹاؤن‘ اچھرہ‘ کوٹ لکھپت میں لاکھوں کے ڈاکے
لاہور (نامہ نگار)لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ہے۔ڈاکوؤں نے چوہنگ میں عاقب کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 70 ہزار روپے مالیت، پرانی انار کلی میں شہزادکے گھر سے 4 لاکھ10ہز ار روپے مالیت، کیولری گراؤنڈکے علاقے میںجواد اور فیملی سے گن پوائنٹ پر3 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت، مسلم ٹاؤن میں فرحان اور فیملی سے 2لاکھ 55 ہزار روپے مالیت، اچھرہ میں اسد اور فیملی سے2لاکھ 56ہزار روپے مالیت، کوٹ لکھپت میں سجاد اور فیملی سے 2لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ راہزنی کے واقعات میں نعمان سے 2 لا کھ5 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میںعنائت سے ایک لا کھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں قادر امین سے80 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ کے علاقے میں 65 ہزار روپے اور موبائل فون، نصیرآباد میں حماد سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے گرین ٹائون اور شفیق آباد کے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ بھا ٹی گیٹ، نو لکھا، با دامی باغ، شاد باغ اور نیو انارکلی کے علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔