• news

ہیکرز کی اہم معلومات تک رسائی کیلئے کوششیں، نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ہیکرز کی جانب سے اہم معلومات تک رسائی کی کوششیں، ہیکرز ونڈو 10 اور اس کی ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات چرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سائبر حملوں کے خلاف حکومت کی جانب سے ایک اور ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوائزری تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھجوائی گئی ہیں۔ ایڈوائزری میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز کو صارفین کو سائبر سکیورٹی کے حوالے سے آگاہی دینے اور اینٹی وائرس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ غیرمعروف ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈنگ سے پرہیز، انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے گوگل کروم کے استعمال اور ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن