7 خودکشیاں : قصور ایک شخص نہر میں کود گیا ، ساہیوال،2 خواتین نوجوان نے زہر کھالیا
ساہیوال‘ فیصل آباد‘ وہاڑی‘ سرگودھا‘ قصور (آن لائن+ علاقائی نمائندوں سے) قصور میں نوجوان نے نہر میں کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ساہیوال میں گھریلو تنازعات پر 2 جواں سال خواتین‘ ایک نوجوان فیصل آباد میں 45 سالہ شخص نے خودکشی کر لی۔ وہاڑی میں دوشیزہ نے خود کو گولی مار لی۔ سرگودھا میں 45 سالہ ملازم پھندے سے جھول گیا۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ آکر محمود آباد کے رہائشی 45 سالہ محمد عباس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گھریلو تنازعات پر زہر پی کر دو نوجوان لڑکیوں اور ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔ سٹی کالونی کے25 سالہ محمد ادیب نے والدین سے جھگڑ کر خودکشی لی۔ ماموں کانجن سے مہمان آئی ہوئی عبدالشکور کی 22 سالہ بیٹی بلقیس اور علی اکبر کی 25 سالہ بیوی کوثر نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی کر خودکشی کر لی۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کی حدود موضع قادر واہ میں گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ ناصرہ بی بی نے خودکو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ سرگودھا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرگودھا میں محکمہ تعلیم درجہ چہارم کے 45 سالہ ملازم نور محمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ مبینہ طور پر نور محمد کی 19 سالہ بھتیجی 3 روز قبل گاؤں کے نوجوان کیساتھ پکڑی گئی وہ شرمندگی برداشت نہ کر سکا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بی ایس لنک نہر چونیاں میں گھریلو جھگڑے پر کامران نامی شخص نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔