پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیگی،قمر کائرہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدرپیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم اتحاد نااہل حکمرانوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیگا ،اب کوئی طاقت لانگ مارچ کو نہیں روک سکے گی ،عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے، ان کا یوم حساب قریب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹرانوالی سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ میں سابق ایم پی اے میاں سعود حسن ڈارکی طرف سے لگائے استقبالیہ کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کیمپ میں ممبر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری اسماعیل گجر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عثما ن سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ خالد حسین باجوہ، نائب صدر سٹی سکندر اقبال، نائب صدر ڈویژن گوجرانوالہ میاں سعید احمد، جوائنٹ سیکرٹری سٹی صابر باجوہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تیمور ڈار، راحت محمود ورسمیت یونین کونسل کے دیگرعہدے دار اور جیالے بھی موجود تھے۔