• news

8فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ  میں وکلاء کا رویہ غیر مہذب تھا  پاکستان بار کونسل کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل نے 8فروری کے واقعہ کی مذمت کر دی۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوشدل خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 8فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کا رویہ غیر مہذب تھا۔ پاکستان بار کونسل 8فروری کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے۔ کونسل عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ کے ساتھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن