• news

ڈالر45پیسے مہنگا سونا 200روپے تولہ سستا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45 پیسے بڑھی ہے، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 27 پیسے رہی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے کے بعد 159 روپے 50 پیسے ہے۔دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 207 روپے ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن