• news

 مافیا کی سرکوبی کیلئے  لینڈ ریونیو کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا ناگزیر ہے،رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ے کہ لینڈ مافیا کی سرکوبی کے لئے ملک میں لینڈ ریونیو کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا از حد ضروری ہے ۔میری وزارت کے دور میں اس پر کام شروع ہو ا تھا ۔ اگر حکومت نے پارلیمنٹ  کے فیصلوں پر عمل نہیں کرنا تو اجلاسوں کی کیا ضرورت ہے ۔ حتٰی کہ عدالتی فیصلوں کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا ۔ان  خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان بالا کی مجلس قائمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہمارے ملک میں اب بھی صدیوں پرانا پٹواری نظام چل رہا ہے۔جس سے عوام اور حکومت کو مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا  میری وزارت کے دورمیں آن لائن پر کام شروع کیا ایف آئی اے میں پرنٹڈ ایف آئی آر کافی وقت سے شروع ہے دستاویز ڈھونڈنے میں پہلے ہمیں کئی روز لگتے تھے دس سال پہلے ٹرویل کو بھی آن لائن کیا گیا تھا۔کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائز ٹرسٹ کو پنشن میں اضافے کی ادائیگیوں کا مسئلہ ایک بار پھر زیر بحث آیا۔ جس پر سینٹر رحمان ملک نے کہا اب تک کمیٹی کے سو سے زائد اجلاس اس مسئلے پر ہو چکے ہیں۔ہر بار باور کیا جاتا ہے کہ پنشنز ادا کی جائیں گی مگر معلوم ہوتا ہے کہ نہیں ملی ہیں سینیٹر رحمان ملک نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی سی ایل والے پیسہ بنا رہے ہیں اور ملازمین کو نہیں دے رہے۔ایک اعلی افسران جیل جائیں گے تو یہ معاملہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جا رہی ہیں لیکن  پینشنرز رو رہے ہیں۔، سینیٹر رحمان ملک نے کہا  اب جب منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھی سفارش کی ہے تو پنشن کیوں نہیں دی جا رہی ہیں۔
 

ای پیپر-دی نیشن