• news

 جسٹس (ر) اصغر حیدر تین سال کیلئے دوبارہ نیب پراسیکیوٹر تعینات

اسلام آباد(نا مہ نگار)جسٹس (ر) سید اصغر حیدر کو تین سال کیلئے دوبارہ نیب کا پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین نیب کی مشاورت سے ان کو اس عہدے پر دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دی۔ ان کی تعیناتی کا حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن