• news

 وفاقی حکومت میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم میاںمحمد نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت آج سولہ فروری بروز منگل کو ختم ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد آج  16فروری رات 12بجے ختم ہو رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہے اور وہ عدالتی مفرور ہیں۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف  کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہے۔ ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے حصول کیلئے انہیں وزارت خارجہ سے رجوع کرنا ہوگا، ان کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے۔تاہم وفاقی وزیر داخلہ ماضی میں  کہ چکے ہیں کہ حکومت نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن