وزیراعظم نے پٹرول14، ڈیزل13.61 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سمری مسترد کردی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وزیرِاعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں13.61 مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔ عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔