صدرعلوی نے کرونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنا نام رجسٹر کرالیا
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنا نام رجسٹر کرالیا ہے اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کوویڈ 19- کی ویکسی نیشن کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔ وزارت صحت کی طرف سے آپ کو ایک تصدیقی پیغام ملے گا۔ میں خود رجسٹریشن کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہا ہوں۔