ڈیڑھ ماہ میں 1348منشیات فروش گرفتار‘494کلو چرس برآمد
لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس نے گذشتہ 45 یوم میں منشیات فروشوں کے خلاف1331 مقدمات درج کرکے مکروہ دھندے میں ملوث 1348 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 494 کلوگرام چرس،9 کلو 463 گرام ہیروئن،5 کلو افیون، 120 گرام آئس اور شراب کی 15 ہزار 389 بوتلیں برآمد کر لیں۔ لاہور پولیس نے قماربازی پر519 ملزمان کو گرفتار کرکے131 مقدمات درج کئے۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ شہری کسی بھی مشتبہ شخص اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراََ 15پر دیں۔