• news

سیشن کورٹ پیشی پرآئے  دو ملزموں سے اسلحہ برآمد

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے سیشن کورٹ اسلحہ سمیت پیشی پر آئے 2ملزمان کو حراست میں لے کران کے قبضہ سے2 پسٹلز،میگزین اور درجنوں گولیاں برآمدکی ہیں۔گرفتارملزمان میں رانا ارسلان اورمحمد آصف شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ملزمان کی گرفتار پرانچارج سیشن کورٹ سکیورٹی انسپکٹر مبشر اور اْن کی ٹیم کو شاباش دی اور ان کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔اسلحہ کی نمائش سے شہریوں میں خوف وحراس پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن