فیکٹری پر چھاپہ ‘30لاکھ مالیتی آتشبازی سامان برآمد
لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 30لاکھ روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کرکے دو ملزمان شیر علی اور اس کے ساتھی اعظم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے فیکٹری میں سے تیارشرلیاں، ماچس بم، چھوٹے بڑے انار اور سامان تیار کرنے والے آلات قبضے میں لیے ہیں۔پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔