• news

افغانستان: حملے‘ جھڑپیں‘ 11 سکیورٹی اہلکار‘ 7 داعش دہشتگرد‘ 5 طالبان ہلاک 

زابل (نوائے وقت رپورٹ+ شہنوا) افغانستان کے صوبہ زابل اور اردگان میں دو مختلف واقعات میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ زابل میں طالبان کی جانب سے پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس کے  نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 2 اہلکار حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے جوابی کارروائی میں 2 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے طالبان اور داعش کے 12 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 6 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔ صوبائی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ افغان حکومتی فورسز نے ایک مشرقی صوبہ ننگر ہار میں داعش گروہ سے وابستہ7  مسلح باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت جلال آباد شہر کے نواح میں غوچکو کے علاقہ میں شدت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔ جس میں ایک خود کش بمبار سمیت داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ خود کش جیکٹس 3 اے کے 47 رائفلیں دھماکہ خیز مواد اور متعدد دستی بم شامل تھے۔ ادھر شمالی صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں ایک جھڑپ کے دوران 6 سکیورٹی اہلکاروں اور 5 طالبان باغیوں سمیت کم از کم 11 افغانوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن