سیاسی لوگوں کو بلاجواز جیل میں بند کیا جا رہا ہیـ:محمد اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں چینی آٹا ،سیمنٹ ،بجلی مافیاکو تو مسلسل این آر او دیا جار ہا ہے جبکہ پرانے پاکستان کے نظریاتی سیاسی لوگوں کو پارٹیوں سے وفاداری کی سزا کے طور پر بلا وجہ جیلوں میں بند کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم کے نئے پاکستان میں مٹھی بھر اشرافیہ شامل ہے جبکہ د وسری جانب غریب عوام پرمہنگائی کے ڈروں حملوں کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرول بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کیلئے پریشانی بن چکا ہے۔اقتصادی پہیہ جام ہوچکا ہے۔حکومت تیل گیس بجلی پر حکومتی ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے کی بجائے عوام پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اور عوام پر روزانہ کی بنیادوں پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی عوام کیلئے ایک عوام دشمن حکومت ثابت ہو چکی ہے۔