ڈسکہ کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں :رخسانہ نوید
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے (ن) لیگ کے جلسے کو رد کر ثابت کر دیا وہ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ۔مر یم نواز وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔اپوزیشن کی پہلی اور آخری خواہش وزیر اعظم عمران خان سے این آر او لینا ہے جو انکو کبھی نہیں ملے گا۔