• news

امت مسلمہ مسائل کا شکار  ہے :علامہ قاری زوار بہادر 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہاہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکرصدیق ؓنے تمام زندگی حضور اکرم ؐکے دین کیلئے اور ان کے لائے ہوئے نظام کے فروغ کے لئے جدوجہدکرتے ہوئے جان مال اور اولاد رسول پاک ؐ پر قربان کیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس عمل تحفظ ناموس رسالت و صحابہ لاہور کینٹ کے زیر اہتمام حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی شان میں تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ زوار بہادر نے کہا کہ اس امت مسلمہ گوناں گومسائل کا شکار ہے ہمیں ان کو کم کرکے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ ایک مسلمان کا درد پوری امت محسوس کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن