• news

بلاول‘ گیلانی میں ٹیلی فونک رابطہ‘ چیئرمین پی پی سے نوید قمر کی ملاقات  

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینٹ الیکشن خصوصاً یوسف رضا گیلانی کے اسلام آباد سے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کے متعلق سیاسی حکمت عملی پر غور وخوض کیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  میں جمہوریت اور جمہوری قوتوں کا امیدوار ہوں۔ امید ہے کہ سینٹ انتخابات میں جمہوریت پسند تمام ارکان قومی اسمبلی مجھے ووٹ دیں گے۔ دریں اثنا بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر  نے  بلاول ہاؤس میں ملاقات  میں قانون سازی کے عمل میں پارٹی کی کارکردگی اور پارلیمینٹ کی کارروائی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے پارلیمان کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے غیر جمہوری قانون سازی کو منظور کرانے کے لئے رولز آف پروسیجر کو بلڈوز کرنے کی کوششوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن